8 فروری 2014 - 20:30
اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کروانے پر آمادہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی کے لئے اس عالمی ادارے کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان "فرحان حق" نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اقوام متحدہ کی ثالثی کا کردار ، دونوں ملکوں یعنی پاکستان اور ہندوستان کی درخواست کی صورت میں ہی انجام پا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان "فرحان حق" نے اقوام متحدہ کے دفاتر تک دسترسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "بان کی مون" کے اقدامات ، غیرجانبدارانہ اور صداقت و حقائق پر مبنی ہوں گے۔ یاد رہے کہ ہندوستان ہمیشہ ہی سے پاکستان کے ساتھ کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی ہر قسم کی مداخلت کو مسترد کرتا رہا ہے ، جبکہ اسلام آباد اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے کردار ادا کرنے پر تاکید کرتا ہے۔

.......

/169